امیدوار خود ہی ای وی ایم کی نگرانی کررہے ہیں

جے پور۔9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان اسمبلی انتخابات کے بعد کرولی میں کانگریس امیدوار رمیش مینا نے ای وی ایم کی نگرانی کے لئے اپنے حامیوں کے ساتھ کالج کے احاطے میں ڈیرہ ڈال دیا ہے ۔ ضلع کرولی کے سپوٹرا اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار مسٹر رمیش مینا نے ای وی ایم کی حفاظت میں نقب زنی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے اسٹرانگ روم کی نگرانی کیلئے اس کے باہر ایل ای ڈی بلب لگانے کی مانگ کی تھی اور اس کے بعد وہاں بلب کا بندوبست کر دیا گیا اور مینا وہاں ٹینٹ لگا کر کیمپنگ کر رہے ہیں۔