حیدرآباد 7 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج اعلان کیا کہ پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ آئندہ ماہ ریاست کا دورہ کرینگے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ریاستی قائدین امیت شاہ سے 14 مئی کو دہلی میں ملاقات کرینگے اور ان کے دورہ کے پروگرام کو قطعیت دی جائے گی ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے حالیہ دورہ تلنگانہ کے موقع پر 1500 کروڑ روپئے مالیتی مختلف پروگراموں کے سنگ بنیاد رکھے ہیں۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ وزارت حمل و نقل نے ریاست کیلئے 45,000 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں لیکن ریاستی حکومت فنڈز فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کرتی رہتی ہے جو قابل مذمت ہے ۔