امیتابھ نے عامر خان کے کہنے پر ’’جھنڈ‘‘ سائن کرلی

فلم اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ ٹھگس آف ہندوستان میں ان کے معاون اداکار عامر خان نے انہیں ناگراج منجو کی فلم جھنڈ میں کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ مرہٹی فلم سائی راٹ کے ڈائرکٹر کی پہلی ہندی فلم جھنڈ میں امیتابھ ایک پروفیسر کے کردار میں نظر آئیں گے جو گلی محلے کے لڑکوں کی ایک فٹبال ٹیم تیار کرتے ہیں۔ بچن نے کہا مجھے یاد ہے جب میں نے عامر کے ساتھ اس بارے میں بات کی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہئے۔ آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے جب عامر کسی کو پیشکش کرتے ہیں اس لئے میں اسے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہم نومبر سے فلم پر کام شروع کردیں گے۔ یہ جھگی جھوپڑی اور سلم علاقوں میں رہنے والے بچوں کی کہانی ہے جو ایک ٹیم بناتے ہیں۔ ٹھگس آف ہندوستان فلم کے ذریعہ پہلی بار دو اہم اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھے جائیں گے۔ واضح ہو کہ ان دو اہم ستاروں کو لے کر اندر کمار نے فلم رشتہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن چند ناگزیر وجوہات سے وہ فلم نہیں بن سکی۔
منیش ملہوترا نے جہانوی کپور کو دلہن بنایا
سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ایک نئے فوٹو شوٹ کے لئے دلہن بنیں ہیں اور تصویروں میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ ملہوترا نے جہانوی کی تصویروں کے پیچھے ایک ویڈیو بھی شیر کیا جس میں وہ ڈیزائنر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتارہی ہیں۔ اداکاری کی بات کی جائے تو دھڑک کے بعد انہوں نے کئی ستاروں کے اداکاری سے سجی فلم تخت کے لئے اقرار کیا۔ اس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، کرینہ کپور اور انیل کپور جیسے ستارے اہم کرداروں میں ہے۔