امیتابھ بچن بھارت رتن کے مستحق : ممتا

کولکتہ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی نے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی ستائش کرتے ہوئے آج کہاکہ یہ افسانوی اداکار بھارت رتن کے مستحق ہیں اور پدما وبھوشن ان کے لئے ناکافی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ’’امیتابھ اپنی زندگی میں افسانوی اداکار رہے۔ پدما وبھوشن ان کے لئے ناکافی ہے۔ ان کے مرتبہ کی کوئی شخصیت بھارت رتن کی مستحق ہے‘‘۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جبکہ مرکزی حکومت نے افسانوی شخصیت دلیپ کمار کے بشمول امیتابھ بچن کو پدماوبھوشن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔