بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی ایک مسٹری تھرلر فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں جو 21 فروری 2020 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پہلی بار یہ دونوں اداکار کسی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ فلم کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔ رومی جعفری اس فلم کو ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ جعفری نے ایک بیان میں کہا فلم کا پروڈکشن آنند پنڈت موشن پکچرز اور سرسوتی انٹرٹیمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ فلم میں انو کپور بھی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ 10 مئی سے شروع ہوگی۔