واشنگٹن ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کیلئے امریکہ کے H1-B ویزے کے حصول کیلئے ’’امتیازی طور پر‘‘ 2000 امریکی ڈالرس کی جو فیس عائد کی جاتی تھی، اسے اب برخاست کردینے کے بعد یقینی طور پر یہ ایک راحت سے کم نہیں۔ اس فیس کے مدعے پر ری پبلکن اکثریت والی کانگریس میں مباحثہ ہوا تھا جہاں دو ہزار امریکی ڈالرس جو آئی ٹی کمپنیوں پر عائد کئے جاتے ہیں، اسے برخاست کردیا گیا ہے۔ ان چارجس کو آؤٹ سورسنگ فیس کہا جاتا تھا اور اس طرح ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کو کئی ملین ڈالرس کی ادائیگی کیلئے مجبور کیا جاتا رہا جس کی وجہ یو ایس ۔ میکسیکن سرحد کی غیرقانونی تارکین وطن کی دراندازی سے حفاظت بتائی گئی۔ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیاں اپنے انتہائی تعلیم یافتہ آئی ٹی پروفیشنلز جو امریکہ H1-B ویزے پر آتے تھے۔
آوٹ سورسنگ فیس عائد کرنے کے امریکی عمل کو تعصب پسندی اور امتیازی رویہ سے تعبیر کرتی تھیں۔