چارلسٹن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں گذشتہ روز سیاہ فام عیسائیوں کے تاریخی گرجاگھر میں اندھادھند فائرنگ اور 9 افراد کی ہلاکت کے مشتبہ ذمہ دار 21 سالہ سفیدفام نوجوان ڈیوڈ اسٹینلی زون نے اقبال جرم کرلیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ اسٹینلی روف نے تحقیقات کنندگان سے کہا کہ وہ ’’نسلی جنگ شروع کرنا چاہتا تھا‘‘۔ اس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تمام 9 افراد سیاہ فام تھے۔ دو ذرائع نے توثیق کی کہ روف نے اپنے فیس بک پیج پر جنوبی افریقہ اور رہوڈیشیاء کے فی الحال غیرکارکرد و متروک پرچم بھی دکھایا تھا جو سفیدفام کی نسلی برتری کی علامت سمجھے جاتے تھے۔