کابل۔ افغانستان طالبان نے ملک کی درالحکومت کابل کے ایک سیکورٹی ادارے کو نشانہ بنایا جس میں کم سے دس لوگ مارے گئے اور19لوگ بری طرح زخمی ہوئے‘ ویسے ہی امریکہ نے کہاکہ صوبہ ہلمند میں امریکی جنگی جہازوں نے جوفضائی حملے انجام دئے ہیں جس میں شہریو ں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
داخلی وزرات کے ترجمان نجیب دانش نے کہاکہ آج مشرقی کانل میں ایک خود کش حملہ آوار نے خود کو دھماکے سے آڑانے کے بعد سکیورٹی فورسس کی دیگر کے ساتھ ایک دوسرے پر بندوق سے حملے کئے گئے۔
جنوبی ہلمند صوبہ میں حکومت کے فوجی دستوں اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان رات بھر چلانے والے تصادم میں کی جانکاری دیتے ہوئے صوبے کے عہدیداروں نے کہاکہ تیس شہری بشمول 16افغانی لڑاکے اس میں مارے گئے ہیں۔
ایک مقامی عہدیدار عطاء اللہ افغان نے کہاکہ مرنے والوں میں مرد عورتیں او ربچے ہیں جو مرکزی ہلمند وادی میں پیش ائے امریکی فضائی حملے کی زد میں ائے جو طالبان کا گڑ مانا جاتا ہے۔
امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ہلمند کے گرم سیر ضلع میں کیاگیاتھا۔
ایک امریکی ملٹری ترجمان نے کابل میں کہاکہ امریکی جنگی جہازوں نے فضائی حملہ انجام دیاتھا جس کی نگرانی افغان ‘‘ اسپیشل سکیورٹی فورسس‘‘ نگرانی کررہی تھی انہیں طالبان کی شدید فائرینگ کی زد میں آنے پر واپس طلب کرلیاگیا۔
اقوام متحدہ کے جنیو اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی کی شرکت کے بعد یہ حملے شروع ہوئے ہیں جس میں شورش زدہ مملک کے اندر ترقی ‘ سکیورٹی اورامن کی کوششوں پرتوجہہ مرکوز کی گئی تھی