امریکی کمیشن کی سفارشات کا ہندوستانی نژاد امریکی مسلمانوں کا خیرمقدم

واشنگٹن ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی امریکی وکلاء کے گروپ نے آج امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی ہندوستان کے بارے میں سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے محکمہ خارجہ امریکہ سے خواہش کی ہیکہ وہ اس رپورٹ کا نوٹ لے اور عالمی مذہبی آزادی کے بارے میں اس کی اپنی رپورٹ میں ان سفارشات کو شامل کیا جائے۔ ہندوستانی نژاد امریکی مسلمانوں کی کونسل نے اپنے بیان میں ان سفارشات کی ستائش کی ہے۔