نئی دہلی ۔ یکم جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ڈیفنس سکریٹری ایشٹن کارٹر کل دو روزہ دورہ پر پہونچ رہے ہیں ، وہ ایسٹرن نیول کمانڈ کا دورہ کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ڈیفنس ٹکنالوجی کے مشترکہ فروغ کے سلسلے میں سرکردہ قیادت سے بات چیت کریں گے ۔ ہندوستان اور امریکہ نئے دس سالہ ڈیفنس فریم ورک پر بھی دستخط کریں گے جس کا صدر بارک اوباما کے جنوری میں دورہ کے موقع پر فیصلہ کیا گیاتھا ۔ ایشٹن کارٹر پہلے وشاکھاپٹنم پہونچیں گے جہاں وہ بحریہ کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اس کے بعد نئی دہلی روانہ ہوں گے ۔