اسلام آباد 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحد پر ایک امریکی ڈرون حملے میں سات عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں ایک عسکریت پسند گروپ کے دو اہم کمانڈرس بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی کل رات جنوبی وزیرستان کے قبائلی علاقہ میں افغانستان کے صوبہ پکیٹیکا سے ملنے والی سرحد کے قریب ایک کمپاونڈ پر کی گئی ۔ سات عسرکیت پسند بدر منصور گروپ سے تعلق رکھتے تھے جو ہلاک ہوگئے جن میں دو کمانڈرس بھی شامل ہیں۔ ان کمانڈرس کی عقل زادین اور اکرام اللہ کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ اس حملہ کے تعلق سے سی آئی اے اور افغان حکومت کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔کہا گیا ہے کہ ایک مخصوص کمپاونڈ کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون طیارہ نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں یہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔