امریکی ٹھاڈ میزائل جنوبی کوریا پہنچ گئے

سیئول۔26اپریل(سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے سلسلے میں بڑھی کشیدگی کے درمیان امریکی تھاڈ میزائل دفاعی سامان لے کر آ رہی گاڑیاں چہارشنبہ کو جنوبی کوریا میں ایک تعیناتی کے مقام پر داخل ہوئیں۔شمالی کوریا کی طرف سے میزائل ٹیسٹ کی دھمکی کے پیش نظر گزشتہ سال امریکہ اور جنوبی کوریا نے ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) نظام تعینات کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اگرچہ چین تھاڈ نظام کی تعیناتی کا سخت مخالف ہے ، کیونکہ اسے ڈر ہے کہ اس سے علاقائی سلامتی توازن غیر مستحکم ہوگا۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ تھاڈ کے کچھ عناصر کو ملک کے جنوب میں ایک گولف کورس کی طرف منتقل کر دیا تھا۔وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا شمالی کوریا کے بڑھتے نیوکلیئر اور میزائل خطرے کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکہ تھاڈ نظام کی ابتدائی طورپر چلنے کی صلاحیت کو محفوظ کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور سال کے آخر تک اس کے بیٹری کارکرد ہونے کی امید ہے ۔