امریکی نائب وزیر برنس کا سفیر جئے شنکر کیلئے لنچ کا اہتمام

واشنگٹن ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے اپنے عہد کی توثیق کی ہیکہ وہ وسیع تر باہمی مسائل پر بدستور کام کرتے ہوئے مابعد دیویانی واقعہ آگے بڑھیں گے۔ امریکی وزیر ولیم جے برنس نے نئے ہندوستانی سفیر ایس جئے شنکر کیلئے کل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے فاگی باٹم ہیڈکوارٹرس میں ثمرآور لنچ میٹنگ کی میزبانی کی۔ اس میٹنگ کے دوران دونوں سفارتکاروں نے اپنے مشترکہ عہد کی توثیق کی کہ ہندوستان ۔ امریکہ تعاون کو مختلف مسائل پر جاری رکھا جائے جیسے صاف توانائی اور تبدیلی آب و ہوا، دفاع، معاشی اور تجارتی شراکت داری، انسداد دہشت گردی اور سیول نیوکلیئر ڈیولپمنٹ۔ دونوں نے اس ضمن میں آنے والے باہمی اجلاسوں کیلئے ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیا۔