امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے عالمی یوم ایڈس تقریب کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (پریس نوٹ) امریکی قونصلیٹ جنرل، حیدرآباد کی جانب سے آج عالمی یوم ایڈس 2015ء منایا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے قونصلیٹ جنرل نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کی جملہ آبادی 1.2 بلین ہے اور 2013ء کے مطابق آبادی کا 0.27 فیصد یا 2.1 ملین افراد ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گذار رہے تھے جبکہ 2.2 فیصد اموات ایڈس کی بنا ہوئیں (ڈبلیو ایچ او، 2012) اور 4.7 فیصد اموات ٹی بی کی بناء ہوئیں۔ تمام ایچ آئی وی پازیٹیو افراد میں 25 فیصد اموات ہندوستان میں ٹی بی (دق) کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ ہندوستان ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گذارنے والے افراد کا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور نئے ایچ آئی وی انفیکشن میں 6 فیصد حصہ رکھتا ہے، حاملہ خواتین جو ایچ آئی وی سے متاثرین کا فیصد 2 ہے اور ایچ آئی وی ۔ ٹی بی کو انفیکٹیڈ افراد کا فیصد 10 ہے۔ 10 ریاستوں آندھراپردیش، بہار، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹرا، اوڈیشہ، راجستھان، تاملناڈو، اترپردیش اور مغربی بنگال میں ایچ آئی وی (پی ایل ایچ آئی وی) کے ساتھ زندگی گذارنے والوں کا 80 فیصد موجود ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں نئے معاملات کی جملہ تعداد میں موجودہ طور پر 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 2001 اور 2011 ء کے درمیان 57 فیصد گراوٹ ہوئی لیکن 2010ء سے اسی میں ہر سال کمی واقع ہورہی آئی ہے۔