واشنگٹن، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے، متاثرین کا کہنا ہیکہ شکایت پر انہیں انتقامی کارروائی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ اس سال امریکی فوج میںجنسی زیادتی کے5 ہزار 983 واقعات رپورٹ کئے گئے، جن میں سے دو تہائی متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایت پر انہیں انتقامی کارروائی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایسے واقعات میں کمی ہوئی ،تاہم شکایت کیلئے سامنے آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے خلاف تین سال کی کارروائی کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔