امریکی فوجیوں کے طیارہ کا ایران میں توقف

تہران ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان سے امریکی فوجیوں کو لے کر روانہ ہونے والا ہوائی جہاز فلائٹ پلان میں تبدیلی کی وجہ سے ایران کے شہر بندر عباس میں اترنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ اب یہ جہاز اپنی اگلی منزل کیلئے روانہ ہو کر دبئی میں لینڈنگ کر گیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمال میں واقع امریکی فوجی مرکز بگرام سے 100 فوجیوں کو لے کر پرواز کرنے والا ہوائی جہاز ایرانی شہر بندر عباس میں رکنے کے بعد دبئی کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ یہ پرواز FZ4359 تھی۔ امریکی حکام نے ہوائی جہاز کی بندر عباس سے پرواز کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ جہاز اب دبئی پہنچ گیا ہے۔ جنوبی ایران میں پرواز کیلئے جہاز کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا ۔ بگرام ایئر فیلڈ سے یہ طیارہ دبئی کیلئے روانہ ہوا تھا۔