امریکی فوجیوں کے تخلیہ کے بعد علاقہ پر طالبان کی قبضے کی کوشش

کابل۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی علاقے میں 800 سے زائد طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق اس حملے کا مقصد اس علاقے کا کنٹرول حاصل کرنا تھا جسے حال ہی میں امریکی فوجیوں نے خالی کیا ہے۔ افغان صوبہ ہلمند کے ترجمان عمر زواک نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان نے صوبہ ہلمند کے چار مختلف علاقوں میں جمعرات کی شب حملہ کیا۔ افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ پانچ روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں 40 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔