شکاگو ، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی جج نے تمام عراقی شہریوں کی ملک بدری کو روک دیا ہے، جن میں سے بعض کو تو آج ہی اخراج کی راہ لینا تھا۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج مارک گولڈسمتھ نے گزشتہ روز یہ فیصلہ ان بنیادوں پر کیا کہ یہاں سے واپسی پر ان لوگوں کو مشرق وسطیٰ کے اپنے ملک میں زدوکوب یا ہلاک کیا جاسکتا ہے۔ یہ دراصل عراقی عیسائی شہری ہیں جنھیں مشیگن اسٹیٹ میں ایمگریشن دھاوؤں میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جج نے 1,444 افراد کو عبوری راحت پہنچائی ہے۔