واشنگٹن ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی این این اور او آر سی کی جانب سے منعقدہ قومی سروے میں پہلی بار ڈونالڈ ٹرمپ کو 45 فیصد امکانی رائے دہندوں اور ہلاری کلنٹن کو 43 فیصد کی تائید حاصل ہوئی ہے جبکہ فراخدل پارٹی کے گیری جانسن کو 7 فیصد اور گرین پارٹی کے جل اسٹیل کو صرف 2 فیصد رائے دہندوں کی تائید حاصل ہے۔ قبل ازیں کلنٹن کو ٹرمپ پر 10 فیصد کی سبقت حاصل تھی۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے نئے سربراہ کے تقرر اور پالیسی تقریروں میں ٹیلی پرامٹرس کی مدد لے کر اپنی اصلاح کرلی ہے۔