واشنگٹن ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ڈونالڈ ٹرمپ اور ہلاری کلنٹن 2016ء صدارتی انتخابات میں دو بڑی پارٹیوں کی قیادت کریں گے۔ ملک گیر سطح پر جاری کردہ نئے سروے میں یہ بات بتائی گئی۔ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ تائید حاصل ہورہی ہے۔ سی این این ؍ او آر سی پول کے مطابق تقریباً نصف ری پبلکن ووٹرس نے ان کی حمایت کی جبکہ کلنٹن ڈیموکریٹک ووٹس کے معاملہ میں برنی سینڈرس سے تقریباً 20 پوائنٹس آگے ہیں۔ ری پبلکن ووٹرس میں ٹرمپ اس وقت سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ ان کے حامی مجوزہ انتخابات کے سلسلہ میں پرجوش ہیں۔ تقریباً 10 میں 8 حامی گذشتہ انتخابات کے مقابلے اس بار زیادہ پرجوش نظر آرہے ہیں۔ 78 فیصد نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی تائید کریں گے۔