واشنگٹن۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک میں 14 اگست کو مخالف حکومت ریالی نکالے جانے کے پس منظر میں امریکہ نے اپنے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر سفر ضروری نہ ہو تو پاکستان جانے سے گریز کیا جائے۔ سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے محکمہ خارجہ نے تمام امریکی شہریوں کو انتباہی ہدایت دی ہے کہ اگر 14 اگست کو انہیں کوئی ضروری کام بھی ہیں تو انہیں ملتوی کردیں۔ ہدایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مقامی اور بیرونی دہشت گردوں کی موجودگی امریکی شہریوں کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں حکومت، شہریوں اور بیرونی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کئے جاتے ہیں۔