امریکی سینیٹرز کا سعودی عرب سے نیوکلیئر توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن،یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی صحافی خشوگی کے قتل کے بعد امریکی سینیٹرز نے صدر ڈنانلڈ ٹرمپ سے سعودی عرب سے نیوکلیئر توانائی مذاکرات منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مطالبہ کرنے والوں میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن سینیٹرز شامل ہیں۔ری پبلکنز سینٹرز نے اپنے مکتوب میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ نے بات چیت ختم نہ کی تو وہ امریکہ، سعودی عرب مجوزہ معاہدہ روکنے کے لیے اٹامک انرجی ایکٹ استعمال کریں گے ۔ادھر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے انھیں دھوکا نہیں دیا، امید ہے معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کئی چیزوں کو دیکھنا ہوگا، دیکھتے ہیں معاملہ کا کیا حل نکلتا ہے ؟