وسکانسن ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس آفیسر نے 19 سالہ سیاہ فام نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جو مبینہ طور پر میڈیسن ، وسکانسن میں اُس پر حملہ آور ہوا تھا، اس شہر کی پولیس کے سربراہ نے آج یہ بات کہی۔ کل شام کے اس واقعہ پر مڈویسٹرن یونیورسٹی سٹی میں احتجاج چھڑ گئے ہیں، اور مقامی میڈیا نے اس علاقہ میں جہاں فائرنگ کی واردات پیش آئی، پولیس کی بھاری جمعیت متعین ہونے کی اطلاع دی ہے۔