امریکی سفیر کی گورنر جموں و کشمیر سے ملاقات

سرینگر۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سفیر برائے ہند کینتھ جسٹر نے آج یہاں جموں و کشمیر کے گورنر سے ملاقات کی اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہند ۔ امریکی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ ’’ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سفیر برائے ہند کینتھ جسٹر نے اپنے سیاسی افسر الیکسی لیفیورے اور سینئر ماہر سیاسی امور سیکشن کیساتھ گورنر این این ووہرہ سے یہاں راج بھون میں ملاقات کی‘‘۔ ترجمان نے کہا کہ ہند ۔ امریکی تعلقات کو بالخصوص انسداد دہشت گردی کئی محاذوں پر مزید مستحکم بنانے پر خصوصیت کیساتھ بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران مشترکہ پراجکٹوں اور پروگراموں پر بھی گفت و شنید کی گئی۔