حیدرآباد 23 فبروری ( این ایس ایس ) امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے آج سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور حکومت امریکہ و حکومت اے پی کے مابین اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے آندھرا پردیش میں دفاعی شعبہ ‘ تعلیم ‘ سائینس و ٹکنالوجی ‘ آئی ٹی ‘ سیاحت ‘ انفرا اسٹرکچر اور بندرگاہوں میں امریکی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ چیف منسٹر نے ریاست میں سیاحت کے شعبہ میں امکانات کو واضح کیا ۔ امریکی سفیر نے آندھرا پردیش میں تجارت کو سہل بنانے کے اقدامات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔