امریکی سفارت خانہ پر مشتبہ پیاکیٹ پھینکنے سے تشویش

کنگسٹن 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جمیکا کی مسلح افواج اور پولیس نے امریکی سفارت خانے کے قریب اپنی اپنی پوزیشن سنبھال لی کیونکہ ایک شخص نے سفارت خانہ کی عمارت کے قریب ایک مشتبہ پیاکٹ پھینکا تھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما 9 اپریل کو جمیکا کے دورہ پر پہنچ رہے ہیں اور اُن کی آمد سے صرف ایک ہفتہ قبل اس نوعیت کے واقعہ نے تشویش پیدا کردی ہے۔