امریکی ریاست فلاڈلفیا میں اندھادھند فائرنگ ، چاربچے ہلاک

فلاڈلفیا۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہاکہ دو بندوق برداروں نے فلاڈلفیا سڑک پر بلااشتعال اندھادھند فائرنگ کرکے چار بچوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک 14 سالہ لڑکا شدید زخمی ہے۔ عہدیداروں کے بموجب مزید 3 بچے بشمول ایک 11 سالہ لڑکا زخمی ہوئے جو دواخانہ میں زیرعلاج ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ ایک 24 سالہ شخص بھی زخمی ہوا لیکن پولیس نے کہاکہ صرف کمسن بچے فائرنگ کا نشانہ تھے۔ یہ 24 سالہ شخص کل رات آدھی رات کو چہل قدمی کررہا تھا جبکہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ 14 سالہ لڑکے کی پیشانی پر گولی لگی اور وہ بعدازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ فائرنگ کا مقصد ہنوز نامعلوم ہے۔ پولیس کے مقامی کیپٹن جان ریان نے کہا کہ کم از کم 21 گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پولیس کو کسی بھی شخص پر کوئی شبہ نہیں ہے۔ فائرنگ کرنے والے گہرے رنگ کے لباس میں اور جوتوں میں ملبوس تھے۔