بوائس۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکی ریاست ایڈاہو میں ریکارڈ توڑ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ٹریفک حادثات میں کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ امریکہ کی شمال مغربی ریاست ایڈاہو میں شدید برف باری سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہے۔ کئی ٹریفک حادثات بھی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 3.3 اِنچ برف پڑچکی ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔