امریکی جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک

واشنگٹن ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سیاحوں کی کشتی اچانک مسوری کی ایک جھیل میں طوفان آنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کی وجہ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں کے بموجب تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ اسٹون کاونٹی کے شیرف ٹوگ راڈر نے کہا کہ 31 افراد اس کشتی میں سوار تھے۔ سمجھا جاتا ہیکہ یہ ایک واٹر پروف کشتی تھی جس پہیے اس کو تیرنے میں مدد کرتے تھے۔ غوطہ خور جھیل میں زندہ بچ جانے والوں اور نعشوں کی تلاش کررہے ہیں۔ راڈر نے کہا کہ بعض صحافی مسافر کشتی الٹ جانے کے بعد اور اس کی غرقابی کے بعد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب رہے۔ 7 افرادکو مقامی دواخانہ میں بغرض علاج شریک کردیا گیا ہے جن میںسے دو کی حالت نازک ہے۔ راڈر نے کہا کہ یہ حادثہ تیز رفتار ہواؤں کا نتیجہ رہی ہے ۔ سیاحوں کی یہ کشتی زمین کی طرف آ رہی تھی جبکہ وہ الٹ کر غرق ہوگئی۔ قبل ازیں دو واٹر پروف کشتیاں اس جھیل میں سفر کررہی تھیں لیکن دونوں کشتیاں بحفاظت کنارہ پر پہنچ گئیں۔