امریکی جنگی طیارہ حادثہ کا شکار

واشنگٹن۔ یکم ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی طیارہ ایف 16 کل رات مشرق وسطیٰ میں اپنے اڈہ پر واپسی کے دوران حادثہ کا شکار اور امریکی فضائیہ کا پائلیٹ ہلاک ہوگیا۔ پنٹگان ترجمان نے بتایاکہ جٹ طیارہ میں پرواز کے فوری بعد خرابی پیدا ہوگئی اور لینڈنگ سے پہلے ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ انھوں نے کہاکہ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور یہ معلوم کیا جائے گا کہ پائلیٹ باہر کیوں نہیں نکل پایا ۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائی کی ذمہ دار ہے ، پائلیٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔