بیجنگ ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ وہ فوری طور پر ان اقدامات کا نفاذ کرے گا جن سے امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ کے بعد صلح کی شرائط کے طور پر اتفاق رائے کیا گیا ہے اور چاہتا ہیکہ اس صلح کے اندرون 90 دن نتائج برآمد ہوں۔ وزارت تجارت کا یہ تبصرہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر چین ژی جن پنگ کے اس اتفاق رائے کے بعد منظرعام پر آیا ہے جس کے بموجب تجارتی تنازعہ یکسوئی کیلئے 90 دن تک تجارتی جنگ معطل رکھنے سے اتفاق رائے کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں تفصیلات کا برسرعام انکشاف نہیں کیا گیا تاہم دونوں فریقین نے سودے بازی کے درمیان تجارتی جنگ کو 90 دن تک معطل رکھنے سے اتفاق کا اعلان کردیا۔ چین فوری طور پر اتفاق رائے سے طئے شدہ دونوں فریقین کے اصلاحی اقدامات کو نافذ کرے گا۔ زرعی مصنوعات، برقی توانائی، آٹوز اور دیگر مخصوص اشیاء کی وزارت کے ترجمان گاؤفینگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا انکشاف کیا کہ دونوں فریقین دانشوروں کی جائیداد کے تحفظ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، بازار تک رسائی اور متوازن تجارت پر بھی باہم تبادلہ خیال کریں گے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ دونوں فریقین کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی اور ربط برقرار رکھیں گی۔ انہوں نے بھرپور اعتماد ظاہر کیا کہ آئندہ 90 دن کے اندر ایک معاہدہ طئے پاجائے گا اور چین فوری اصلاحی کارروائیوں کا آغاز کرے گا۔ 90 دن کے مذاکرات کا قطعی آخری مقصد باہمی اختلافات دورنا کرنا ہے۔