واشنگٹن۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)محکمہ دفاع امریکہ کے مطابق بحیرۂ روم کے علاقے میں ملکی بحریہ کے ایک جہاز پر ماہرین نے شامی کیمیائی ہتھیاروں کے اتلاف کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پینٹگان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کے اتلاف کا یہ عمل ممکنہ طور پر دو ماہ تک جاری رہے گا۔ یہ ہتھیار Cape Ray نامی بحری جہاز پر تلف کیے جا رہے ہیں جس پر اس مقصد کے لیے خصوصی نظام نصب ہیں۔ اس امریکی جہاز پر 600 میٹرک ٹن شامی کیمیائی ہتھیار اٹلی کی ایک بندرگاہ پر 2جولائی کو لادے گئے تھے۔