امریکی الیکشن: ڈیموکریٹک پارٹی کاروس اور ٹرمپ پر مقدمہ

نیویارک۔ 21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیاسی پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کے روسی تعاون سے اثرانداز ہونے کے تناظر میں نیویارک شہر کی ایک وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے روسی حکومت کے تعاون سے غیر ضروری ذرائع استعمال کرتے ہوئے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی اور مہم کے دوران روسی تعاون و مدد کو کھلے دل سے قبول کیا گیا تھا۔ مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹر کو ہیک بھی کیا گیا۔ جن دوسرے افراد کو فریق بنایا گیا ہے ، ان میں وکی لیکس، ٹرمپ کے بیٹے ، معاون راجر اسٹون اور داماد بھی شامل ہیں۔