نئی دہلی۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اعلیٰ سطحی امریکی سفارت خانہ کے اسکول کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا جب کہ وزارت خارجہ اپنے عہدیداروں سے اسکول میں برسرکار اساتذہ اور ان کی تنخواہوں کی تفصیلات پر مشتمل جواب کا منتظر ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے خصوصی شعبہ نے جو ٹیکس سے متعلق مسائل سے نمٹتا ہے جو خیراتی اداروں اور ایسے اداروں سے متعلق ہوں جنھیں انکم ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔ اس نے ہندوستانی ٹیکس قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کے معاشی پہلوؤں کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب محکمہ ٹیکس متعلقہ عہدیداروں کو نوٹسیں جاری کرے گا۔