چارلسٹن 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جارجیا کی اینڈرسن کاؤنٹی میں ایک لڑکے نے اپنے باپ کو قتل کرنے کے بعد پرائمری اسکول میں فائرنگ کی جس میں دو بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئے ۔ بعد میں حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام نے بتایا ہے کہ لڑکے نے پہلے باپ کو گولی مار کر ان کی جان لی پھر گاڑی سے وہاں سے تقریباً تین کلومیٹر دور واقع ٹاؤن ولے ابتدائی اسکول میں آکر گولیاں برسانے لگا۔