صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے برطانیہ اور سیاسی مبصرین کیلئے متنازعہ بیانات پریشان کن
ہیلسنکی 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوروپ آنے سے پہلے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہیلسنکی چوٹی کانفرنس کے بارے میں اپنی پیش قیاسیوں سے سیاسی مبصرین کو برہم کردیا تھا۔ تاہم صدر روس ولادیمیر پوٹین اپنے دورہ کے سب سے آسان مرحلہ پر چوٹی کانفرنس کے شہ نشین پر ہوں گے۔ اپنے باقی دورۂ بروسیلز اور برطانیہ کے دوران اُنھوں نے اب تک کوئی تنازعہ پیدا نہیں کیا ہے لیکن اِس بات کے اشارے ظاہر ہورہے ہیں کہ مبینہ روسی مداخلت امریکی سیاست میں پریشانی کے دور سے گزر چکی ہے اور صدر روس ٹرمپ کی اِس مہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو ممکن ہے کہ پوٹن کے لئے وائیٹ ہاؤز کی خفیہ مدد ہو۔ دونوں قائدین کی پہلی چوٹی کانفرنس پر یہی واحد مسئلہ ہے جو منڈلا رہا ہے۔ برطانیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ایک مہلک نرو ایجنٹ برطانیہ کے شہر میں چھوڑ رکھا ہے۔ ناٹو کے حلیف ممالک اِس بات سے پریشان ہیں کہ ٹرمپ اپنے مغربی حلیفوں کے دفاع میں سنجیدہ نہیں ہیں اور برسوں بعد روس اپنے پرہجوم پس منظر کے ساتھ روس کے حلیفوں کی مدد کررہا ہے۔ پوٹن فن لینڈ کے دارالحکومت میں سفارت کاری کی مہم کے عروج پر ہیں۔ ماسکو میں آج ورلڈ کپ فائنل کھیلا جائے گا۔ یہ روس کی ساکھ کا ٹورنمنٹ ہوگا جس میں کسی رکاوٹ کی توقع نہیں ہے۔ امریکہ اور روس کے قائدین کی چوٹی کانفرنس میں دوبدو ملاقات کے دوران روس نے کہاکہ وہ ٹرمپ کو اپنا سودے بازی کا شراکت دار سمجھتا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ روس کے صدر کے مشیر یوری اوساکوف نے جمعہ کے دن اپنے تبصرے میں کہاکہ ہمیں حالات کو درست کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کرنا ہوگا۔ دریں اثناء ٹرمپ نے چوٹی کانفرنس کو ہفتہ واری تعطیل کے مماثل قرار دیا جو وہ اسکاٹ لینڈ میں گولف کے میدان پر گزارا کرتے ہیں۔ برطانیہ کے طوفانی دورے کے اختتام پر جہاں اُنھوں نے اپنے میزبانوں کو وزیراعظم تھریسامے کی بریکزٹ پالیسی کے سلسلہ میں پریشان کیا تھا۔ ٹرمپ کے چار روزہ دورہ برطانیہ کے موقع پر اُن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ وہ فن لینڈ کا بھی دورہ کرنے والے ہیں لیکن اِس بار ڈونالڈ ٹرمپ سمجھا جاتا ہے کہ پوٹن کے ساتھ ایک توازن قائم کریں گے۔ دونوں صدور انسانی حقوق، جمہوریت، آزادی اظہار خیال، عدم مساوات اور پناہ گزینوں کے مستقبل کو نظرانداز کرتے رہے ہیں۔ دونوں قائدین کے مذاکرات کا آغاز ایک کمرے میں ترجمانوں کے ساتھ ہوگا۔