واشنگٹن۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا،جس میں سوار تینوں افرادہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں فضامیں ہی آگ لگ گئی اور زوردارآوازکیساتھ زمین پر آگرا، اسکے ٹکڑے دور دورتک پھیل گئے۔ایمرجنسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ حادثے کاسبب بھی تاحال نامعلوم ہے۔گرنے والاہیلی کاپٹر ہونولولوٹوورکمپنی کا تھا۔