امریکہ کے میامی نائٹ کلب میں فائرنگ، 15 زخمی

میامی۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میامی نائٹ کلب میں آج علی الصبح اندھادھند فائرنگ کی وجہ سے کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے اور دہشت زدہ افراد رینگتے ہوئے میامی نائٹ کلب سے باہر نکل گئے۔ پولیس کے بموجب سب سے کم عمر زخمی کی عمر 11 سال ہے۔ جب میامی پولیس اور بچاؤ کارکن نائٹ کلب میں پہنچے تو رات کا ایک بج رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں وہاں ایک انتشار کا عالم نظر آیا۔ بالغ افراد اور کمسن نوجوانوں کا ایک ہجوم وہاں جمع تھا۔ کم از کم ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے لیکن اس کے زخموں کی نوعیت کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔