واشنگٹن، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ریاست مسوری کی ایک جھیل میں جمعرات کو طوفان کی زد میں آکر ایک کشتی کے ڈوبنے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ۔مسوری کے اسٹون کاؤنٹی کے شیراف ڈگ راڈر نے صحافیوں سے کہا کہ حادثے کے وقت کشتی میں 31 افراد سوار تھے ۔ یہ حادثہ ٹیبل راک جھیل میں ہوا۔ کچھ لوگ ہنوز لاپتہ ہیں۔