واشنگٹن ، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شمال مشرقی علاقے گزشتہ رات سے تیز ہواؤں، شدید برفباری اور انتہائی سخت سردی کی زد میں ہیں۔ ملکی محکمہ موسمیات ’نیشنل ویدر سروس‘ نے متعدد بڑے شہروں سمیت دارالحکومت واشنگٹن میں بھی برفانی طوفان کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس برفانی طوفان کے سبب اب تک لگ بھگ 2200 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ موسمی پیش قیاسی کے مطابق متاثرہ علاقوں کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ طوفانی سلسلہ ملک کے جن حصوں کو متاثر کر رہا ہے، ان میں شگاگو سے نیو یارک تک کے علاقے سمیت نیو انگلینڈ اور واشنگٹن بھی شامل ہیں۔ تاحال موصول ہونے والی اطلاعات میں کسی جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں ہے۔
1984 فساد : سونیا گاندھی مقدمہ کی برخاستگی کیلئے کوشاں
نیویارک ، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی یہاں کی امریکی عدالت سے رجوع ہوکر انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ایک مقدمہ کو خارج کردینے کی استدعا کرے گی ، جو اُن کے خلاف ایک سکھ گروپ نے دائر کر رکھا ہے ۔ سونیا گاندھی عدالت سے اپیل کریں گی کہ اس گروپ کو 1984 مخالف سکھ فسادات کے بارے میں امریکہ میں مزید مقدمات داخل کرنے سے روکا جائے ۔