شکاگو 29 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈیانا میں ایک نقاب پوش بندوق بردار نے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو زخمی کردیا ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ مال کی ایک خاتون ملازمہ نے انڈیانا پولیس براڈ کاسٹر RTV6 کو بتایا کہ اس نے مال میں 15 راؤنڈ فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔ دوسرے عینی شاہدین نے کہا کہ حملہ آور نقاب لگاکر اور گہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے وہاں سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ایک اے کے 47 رائفل یا ایک شاٹ گن رہنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں تاہم وہ ابھی تک مفرور ہے ۔