امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

واشنگٹن، 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ ا سکاٹ پروئٹ نے پالیسی پر مبنی تنازعات اور سخت تنقید کے بعد جمعرات کو استعفیٰ دے دیا۔مسٹر پروئٹ ٹیکس دہندگان کے خرچے پر فرسٹ کلاس کا ہوائی سفر ، حفاظت پر وسیع خرچ، دفتر میں ساؤنڈپروف فون لگوانے اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کے سلسلے میں کئی ماہ سے جانچ ایجنسیوں کی نظر میں تھے ۔ کئی ڈیموکریٹس اور ری پبلک اراکین پارلیمان نے ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔مسٹر پروئٹ نے اپنے استعفیٰ میں کہاکہ میری اور میرے خاندان کی مسلسل تنقید سے ہم سب کو تکلیف پہنچی ہے۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر کہاکہ میں نے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ مسٹر پروئٹ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ایجنسي کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اینڈریو وہیلر ایجنسی کا ایگزیکٹو سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ عہدہ پر رہنے کے دوران،مسٹر اسکاٹ نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔ میں ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔