امریکہ کی زیرقیادت فضائی حملے میں تیس شہریوں کی موت۔ سیریا

دمشق:کم سے کم تیس شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب سیریا کے شہر رققا میں واقعہ اسلام اسٹیٹ( ائی ایس)کی جانب سے چلارہے جیل پر امریکی زیرقیادت فضائی حملہ کیاگیا۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ پیر کے روز امریکی زیرقیادت اتحادی فوج نے مذکورہ جیل کو تہس نہس کردیا جہاں پر ائی ایس نے شہر کے مرکزی حصہ میں شہریوں کو قیدی بناکر رکھاتھا۔اسٹیٹ ٹی وی کے مطابق امریکہ اتحادی فوج کی جانب سے شہر مایادین پر قبضے کے کچھ گھنٹوں بعد یہ حملہ انجام دیاگیا جس میں سینکڑوں لوگ ہلا ک ہوئے۔

سال 2014میں سیریا کے اندر ائی ایس کے داخلے کے بعد مذکورہ امریکی اتحاد فوج نے ائی ایس کے زیر اثر نارتھ اور ایسٹ سیریاعلاقے میں سینکڑوں شہریوں کو اب تک قتل کردیاہے۔امریکہ نے حالیہ دنوں میں پوری شدت کے ساتھ کردش کی زیر قیادت سیرین ڈیموکرٹیک فورسس کو رققا پر قبضہ حاصل کرنے میں مدد کی ہے ‘ جو سیریا میں ائی ایس کا دوسرا بڑا مرکز تھا