بیجنگ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چینی شہریوں کیلئے ویزا میں توسیع کردی ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری نے دس چینی طلباء کو دس سال کے ویزے جاری کئے، ایشیا پیسیفک اکنامک کو آپریشن میٹنگ کے دوران امریکہ اور چین کے درمیان مختلف معاہدے ہوئے۔ امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ چین آئے وزیر خارجہ کیری نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے میں ایک تقریب میں شرکت کی اور دس چینی طلبا کو امریکہ کے دس سال کے ویزے جاری کئے۔ جان کیری نے کہا کہ امریکی شہری بھی چین کا دس سالہ ویزہ حاصل کر سکیں گے۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت دونوں ممالک تجارت اور روزگار کے حصول کو فروغ دیں گے۔