امریکہ کی جاسوسی کرنے کا الزام بکواس: اسرائیل

یروشلم۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ کی جارحانہ جاسوسی کارروائیاں کرنے کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے کہا کہ کسی نے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، کیونکہ دونوں ممالک دیرینہ قریبی حریف ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسی وجہ سے امریکہ اور اسرائیل کے قریبی تعاون کو کوئی سبوتاج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔