کوالالمپور۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے اس خبر کی تردید کی کہ امریکہ آزاد تجارت معاہدہ کے لئے ملائیشیاء کو جاریہ مذاکرات کے دوران دھمکیاں دے رہا ہے۔ صدر امریکہ نے کہا کہ وہ شخصی طور پر ان کی اپنی پارٹی کی جانب سے دھمکائے جارہے ہیں کہ بین بحرالکاہل تجارتی شراکت داری معاہدہ کیا جائے جب کہ اس معاہدہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، کیونکہ عوام کو خوف ہے کہ مستقبل میں ان کی سرمایہ کاری کی رقم محفوظ نہیں رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہر شخص کے لئے یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ وہ انتظار کرے اور دیکھے اور فوری طور پر کوئی نتائج اخذ نہ کرے۔