نیویارک 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے اقوام متحدہ سے خواہش کی کہ وہ غیرنمایاں اندیشوں سے آگے بڑھے کیونکہ اُن کا ملک نیوکلیر ہتھیار نہیں چاہتا اور چیلنج کیاکہ اُن کا ملک اسلامی انتہا پسندوں سے دنیا بھر کو لاحق خطرہ کے خلاف جنگ کرنا چاہتا ہے۔ حسن روحانی نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ جیسن ریزاریان کے مقدمہ میں بیرونی مداخلت کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ جیسن ایک امریکی نژاد ایرانی صحافی ہے جسے نامعلوم الزامات کے تحت ایران میں گرفتار کیا گیا ہے، اپنی تقریر پر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ایک اجلاس میں اِس کی میزبان امریکہ کے نئے دانشوروں کی تنظیم تھی۔