واشنگٹن۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے 2.6 ارب ڈالر قیمت کے 24 ایم ایچ 60آر ہیلی کاپٹر ہندوستان کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔امریکہ نے گزشتہ روز اس سودے کی منظوری دی۔ ان ہیلی کاپٹرو ں کے آنے کے بعد ہندوستان کی سمندری سطح اور پانی کے اندر خاص طور پر آبدوز گولہ باری میں خاصا اضافہ ہوگا۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال اس کے لئے درخواست کی تھی جسے منظوری دی گئی ہے ۔ سودے کے تحت امریکہ ہندوستان کو 2.6 ارب قیمت کے 24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔ لاک ڈیہہ مارٹن کمپنی کی جانب سے تیار ہیلی کاپٹر ایم ایچ 60 آر کا نام ’رومیا‘ ہے ۔اس کی تعمیر سمندری دشمنوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سمندر میں تلاش اور امدادی مہم چلانے کو ذہن میں رکھ کیاگیا ہے ۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ مجوزہ فروخت امریکہ اور ہندوستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور ایک اہم دفاعی پارٹنرشپ کو بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کو تقویت ملے گی۔