واشنگٹن، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کو کہا کہ امریکہ سال 2019 میں ملک میں نئے پناہ گزینوں کی تعداد کو 30 ہزار تک محدود کرے گا، جو سال 2018 میں مقرر کی گئی حد سے 1500 کم ہے ۔مسٹر پومپیو نے کہاکہ ہم نے نئے پناہ گزینوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 30 ہزار کرنے کے ساتھ ساتھ 280,000 سے زیادہ پناہ گزینوں کو ملک میں رہنے کی دوبارہ اجازت دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب سیکورٹی کی بنیاد پر مہاجرین کی بات آتی ہے تو امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ وسیع القلب ملک ہے۔