اسلام آباد۔ 21؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کی بگرام جیل میں امریکی قید سے 14 پاکستانی رہا ہوکر وطن پہنچ گئے ہیں، تاہم ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے 9/11 حملوں کے بعد گرفتار کئے گئے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ قیدیوں کو گوانتاناموبے کی جیل سے رہا کیا گیا ہے جنھیں خصوصی طیارے کے ذریعہ افغانستان کے بگرام فوجی ہوائی اڈے اور پھر پاکستان کے نورخان فوجی ہوائی اڈے منتقل کیا گیا۔